Spiritual Healing

پڑھنے میں دل نہیں لگتا

سوال:  میری بہت بڑی پریشانی ہے۔ جو میں آپ کو لکھ رہی ہوں۔ میں نے پہلے بھی آپ کو خط لکھے جن کا شاید آپ نے جواب دینا گوارا نہیں کیا۔ لیکن اب خدا کے لئے ایسا نہ کیجئے گا۔ بلکہ مجھے اپنی بیٹی سمجھ کر خط کا جواب دیجئے گا۔ میری پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ میرا دماغ بہت کمزور ہے تھوڑی سی بات بھی یاد نہیں رہتی اور میں صحیح پڑھ بھی نہیں سکتی۔ میری عمر تقریباً 16سال ہے۔ لیکن ابھی تک میں ساتویں جماعت میں پڑھتی ہوں۔ اگر میں سبق یاد بھی کر لوں تو دل مزید پڑھنے کو نہیں چاہتا۔ میرے ذہن میں گندے گندے خیال آتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھی میری پڑھائی بہت پیچھے ہوتی جا رہی ہے۔ خدا کے لئے مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرا دل پڑھائی کی طرف ہو جائے۔ مجھے دنیا کی کوئی پرواہ نہ رہے صرف اپنی پڑھائی کے سوا۔ میں دیکھتی ہوں کہ مجھ سے چھوٹی لڑکیاں بڑی کلاسوں میں پڑھتی ہوں تو مجھے بہت شرم آتی ہے۔ پڑھنے لگتی ہوں تو نیند آنا شروع ہو جاتی ہے۔ حساب کے سوالات بالکل سمجھ نہیں آتے۔

جواب: پیٹ بڑا ہونے کی وجہ اندرونی بیماری یعنی ماہانہ نظام کی خرابی ہے۔ نیلی شعاعوں کا تیل کمر کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے۔ دائروں میں مالش کریں۔ دس منٹ صبح، دس منٹ رات کو۔ صبح نہار منہ ایک چٹکی کلونجی کھائیں۔ تازہ پانی کے ساتھ۔ چکنائی سے پرہیز کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی