Spiritual Healing
جواب: گھر کا ماحول صحیح نہ ہونے کے سبب بچپن
میں ذہن میں کچھ ایسے نقوش گہرے ہو گئے جن کی وجہ سے طبیعت میں توازن متاثر ہوا۔ طبیعت
میں تقاضہ ابھرتا ہے کہ زندگی میں عملی تجربات کا اضافہ ہو لیکن یہ تقاضہ عدم توازن
کا شکار ہو کر سرد مہری کے خانے میں جا پڑتا ہے۔
بطور علاج صبح بہت سویرے اٹھ جایئے اور کسی
کھلی جگہ پر کھڑے ہو کر دور آسمان پر ٹکٹکی باندھ کر دیکھئے پانچ منٹ تک آسمان کو دیکھنے
کے بعد پرندوں کو دانہ کھلایئے۔ اس کی آسان صورت یہ ہے کہ کسی کھلی جگہ یا چھت پر باجرہ
بکھیر دیجئے پہلے دن نہیں تو دو تین روز بعد چڑیاں اور دوسرے پرندے آنا شروع ہو جائیں
گے۔ ان پرندوں کو روزانہ دانہ چگتے ہوئے تھوڑی دیر دیکھتی رہئے۔ پھر اپنے کاموں میں
مشغول ہو جایئے۔ دو ماہ تک یہ عمل کریں۔