پانی کی شکایت
سوال: مجھے عرصے دراز سے لیکیوریا جیسے موذی مرض کی شکایت
ہے۔ میرے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شدت ہو گئی یہاں تک کہ ایک لیس دار بے رنگ سے مادے
کے ساتھ ہلکے سے خون کی آمیزش بھی ہونے لگی۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے اندر زخم تشخیص
کیا۔ جس کے نتیجے میں مجھے بجلی لگوانے کا مشورہ دیا گیا۔ میں دو مرتبہ بجلی لگوا چکی
ہوں مگر مرض ہنوز باقی ہے۔ گو کہ پہلی سی شدت نہیں۔ شادی کو چار سال کا عرصہ ہو چکا
ہے اور میں دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہوں۔
جواب: ھُوَالْاَمْرَھِیَ عَمَالَوِیْلُ بَحَقِّ یَا حَیُّ
یَا قَیُّوْمُ۔ یَا بَارِیُ الْمُصَّوِّرُالْاَرْحَامَ
مندرجہ بالا تعویذ مومی کاغذ پر لکھ کر موم
جامہ کر کے نیلے کپڑے میں سی لیں اور گلے میں پہن لیں۔ لیکیوریا کا مرض دور ہو جائے
گا۔