Spiritual Healing

ٹانگ میں کرنٹ لگتا ہے

سوال :  آج سے کچھ عرصہ پہلے میری امی کی سیدھی ٹانگ کے گھٹنے میں درد شروع ہوا اور آہستہ آہستہ درد بڑھتا گیا۔ پندرہ دن بعد ایک دن صبح گھٹنے سے لے کر نیچے پاؤں تک کھڑے ہونے سے شدید قسم کا کرنٹ دوڑنا شروع ہو گیا۔ ڈاکٹر کی دوا منگائی گئی جس سے رات تک کچھ آرام آ گیا۔ مگر گھٹنے میں درد ویسے کا ویسا ہی رہا۔ ڈاکٹر کی دوا آٹھ دس دن مسلسل کھاتی رہی اور رات کو گھٹنے پر مالش کے لئے ایک ٹیوب”آرٹی چون” ہے جو اب تک ملتی ہیں مگر میری امی کو آرام ابھی تک نہیں آیا۔ اب درد گھٹنے سے لے کر ذرا اوپر اٹھ گیا ہے۔ چلتے ہوئے ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس ہوتا ہے۔ بیٹھ کر اٹھتی ہیں تو ٹانگ پر ایک دم بوجھ نہیں ڈالا جاتا۔ مصیبت یہ ہے کہ اب یہ تکلیف دوسری ٹانگ کے گھٹنے میں بھی شروع ہو گئی ہے۔ نماز پڑھتے وقت سخت اذیت کا سامنا ہوتا ہے۔


جواب:

۳

۳

۳

۳

۳

۳

۳

۳

۳

۵

۵

۵

۵

۵

۵

۵

۳

۵

۷

۷

۷

۷

۷

۷

۳

۵

۷

۹

۹

۹

۹

۹

۳

۵

۷

۹

۱۱

۱۱

۱۱

۱۱

۳

۵

۷

۹

۱۱

ٍ۱۳

۱۳

۱۳

چینی کی سفید پلیٹوں پر زعفران کی روشنائی سے صبح سورج نکلنے سے پہلے یہ نقش لکھ کر رکھ لیں۔ ڈسٹلڈ واٹر(آب مقطر) سے پلیٹ دھو کر ایک صبح نہار منہ، ایک عصر کے وقت۔

رات کو سوتے وقت سرخ شعاعوں کے تیل کی گھٹنے کے اوپر دس منٹ تک مالش 41یوم تک کریں۔ صبح ناشتہ میں ایک چمچہ خالص شہد استعمال کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی