Spiritual Healing

وہی درویش

سوال:  رمضان شریف میں کچھ کپڑے اور دوسری چیزیں مسجد میں دینے کے لئے گھر سے نکلی۔ ابھی کچھ فاصلہ طے کیا تھا کہ مسجد کے زینہ پر سے ایک آدمی اترتا نظر آیا۔ اس کی گود میں دو سال کا بچہ بھی تھا۔ میرے مسجد کے پاس پہنچتے ہی وہ دروازہ سے باہر نکلا اور مجھ پر نظر پڑتے ہی الٹے پیروں واپس اندر دوڑ گیا۔ میں نے اسے پہچان لیا کہ یہ وہی غصے والا درویش ہے جس نے مجھے پہلے بھی تنگ کیا تھا۔ اس درویش کی زیارت کے بعد گھر میں بہت پریشانیاں ہو گئی ہیں۔ خدا کے نام پر میری مدد کریں۔

جواب: ایک ماہ تک نمک چھوڑ دیں۔ دو ماہ تک صبح، دوپہر اور رات ایک ایک چمچہ شہد کھائیں اور اس درویش کا خیال آتے ہی تین بار لَاحَوْلُ پڑھ دیا کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی