Spiritual Healing

نماز پڑھتے وقت بو آتی ہے

سوال:  میری والدہ صاحبہ جب نماز پڑھتی ہیں تو انہیں فضلہ کی بو آتی ہے۔ نماز کے علاوہ اوقات میں انہیں اس قسم کی بدبو نہیں آتی۔ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

جواب: یہ بیماری دماغ کے ان ریشوں سے متعلق ہے جو حیات کو جنم دیتے ہیں۔ یہ ریشے زیادہ حساس ہو گئے ہیں۔ اس کی وجوہات بہت سی ہوتی ہیں۔ آپ اس چکر میں نہ پڑیں۔ صرف علاج کی طرف توجہ دیں۔ علاج یہ ہے:

صبح اٹھ کر آپ کی والدہ صاحبہ تازہ پانی میں نمک ڈال کر غرارے کریں۔ غرارے نہار منہ کرنے چاہئیں۔ یہ خیال رکھیں کہ نمک کا پانی پیٹ میں نہ جائے۔ نمک کے پانی کا اثر ریشوں پر براہ راست ہو گا جو زیادہ حساس ہو گئے ہیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی