نقل مکانی
سوال: میرا ایک مسئلہ ہے۔ خدا کے لئے آپ اس کو حل کر دیں
گے تو میں آپ کا احسان زندگی بھر نہیں بھولوں گی۔ میں جہاں شادی ہو کر آئی ہوں اس گھر
میں چھپکلیاں بہت ہیں۔ آپ یقین کریں کہ زمین پر بھی چیونٹیوں کی طرح دوڑتی پھرتی ہیں۔
میں فلیٹ میں رہتی ہوں۔ کوئی طریقہ بتائیں کہ ہمارے گھر سے چھپکلیاں ختم ہو جائیں۔
میں چھپکلیاں مارتے مارتے تنگ آ گئی ہوں۔ میرے گھر میں دو ماہ کا بچہ ہے اور شوہر سروس
پر چلے جاتے ہیں۔ ڈر کے مارے میرا برا حال ہو جاتا ہے۔ لیٹرین میں اس قدر ہیں کہ میں
سارا دن رفع حاجت کے لئے نہیں جا سکتی۔ آپ یقین کیجئے مجھے لگتا ہے کہ ڈر ڈر کے میرا
دماغ خراب ہوجائے گا۔ سارا دن دروازے کے پردے ہٹا ہٹا کر دیکھتی ہوں۔ زمین پر اگر دیکھ
کر نہ چلوں تو پاؤں میں آنے کا ڈر رہتا ہے۔ جس کمرے میں ہم لوگ سوتے ہیں وہاں زمین
پر، الماری کے نیچے، ٹی وی کے اندر، کیسٹ کے اوپر بھی چھپکلیاں نظر آتی ہیں۔ میرا حال
یہ ہو گیا ہے کہ ہر وقت پسینہ آتا رہتا ہے اور ٹانگیں کانپتی رہتی ہیں۔ دوپہر کا کھانا
تک نہیں کھا سکتی۔ جب میرے شوہر آتے ہیں، رات 9بجے کے بعد ہی کیوں نہ آئیں، تب کھانا
پکاتی ہوں۔ اگر اس کا علاج دوا سے ہوتا تو وہ کتنی ہی قیمتی کیوں نہ ہو، میں رقم ادا
کرنے کو تیار ہوں۔ بازار کی ساری دوائیں آزما چکی ہوں۔
جواب: لوبان لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں
اور ان ٹکڑوں کے اوپر گیارہ سو مرتبہ یارحیم یا اللہ یا مرید یا بدیع العجائب بالخیر
یا بدیع پڑھ کر دم کریں اور یہ لوبان کمرہ یں جلا کر دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیں
تا کہ دھواں نہ نکلے۔ گیارہ روز کے اس عمل سے یہ چھپکلیاں آپ کے گھر سے نقل مکانی کر
لیں گی۔