Spiritual Healing
سوال: آپ کے پاس بڑی مجبوری اور پریشانی کے عالم میں حاضر
ہوئی ہوں۔ میرے سسرال والوں نے ہمارے ساتھ بڑا دھوکا کیا ہے۔ ان کا ظاہر کچھ ہے اورباطن
کچھ۔شادی سے پہلے شوہر کو میرے رشتہ داروں سے نہیں ملنے دیا گیا۔ جس سے ہم اس کی ذہنی
حالت کا اندازہ نہ لگا سکے۔ شادی کے بعد بھید کھلا کہ شوہر نیم پاگل، شکی، خبطی اور
لالچی ہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ شادی سے پہلے طے ہو گیا تھا کہ لڑکی یتیم ہے اس لئے
زیادہ جہیز نہیں دیا جا سکتا۔ اس وقت سسرال والوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں چاہئے۔ شادی
کے بعد نہ صرف جہیز کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ بلکہ سب سے بڑی مصیبت یہ سامنے آئی کہ شوہر
کا پہلی بیوی سے مقدمہ چل رہا ہے۔ مقدمہ کے اخراجات پورے کرنے کیلئے سسرال والوں نے
تنگ کرنا شروع کیا کہ ہمیں نقد روپیہ چاہئے۔ ہم نے معذوری ظاہر کی مگر وہ لوگ نہیں
مانے۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ ہم نے کہا کہ طلاق دے دیں ہم حق مہر بھی چھوڑتے ہیں اور
جو جہیز دیا ہے وہ بھی واپس نہیں لیتے۔ بس خدا ان لوگوں سے نجات دے دے۔ جب افہام و
تفہیم کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو مجبوراً ہم نے خلع کا دعویٰ کر دیا ہے۔ لیکن ہم ان
کے شر سے بہت فکر مند ہیں۔ آپ سے خدا اور رسول کے نام پر التجا کرتی ہوں کہ ایسا وظیفہ
بتا دیں جس سے مقدمے کا فیصلہ میرے حق میں ہو جائے۔ آپ خدا کے لئے میری مدد فرمائیں۔
میں بہت پریشان ہوں۔
جواب: عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ
گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 100بار آیت کریمہ پڑھتی رہیں۔ آپ کو مقدمہ میں کامیابی
ہو گی۔ انشاء اللہ۔