Spiritual Healing

لڑکا نشہ کا عادی

سوال:  میں بچپن ہی سے دکھ اٹھاتی آئی ہوں۔ دو سال کی تھی تو ماں مر گئی، 5سال کی ہوئی تو پاکستان آ گئے۔ یہاں دادی سے جو کچھ ہو سکا کیا۔ پندرہ سال کی ہوئی تو شادی کر دی گئی۔ یہ جانتے ہوئے کہ لڑکا نشہ کا عادی ہے۔ میرے والد بہت نیک ہیں، ہر دکھ میں بھی خوش رہتے ہیں حالانکہ انہیں سسرال والوں نے بہت دکھ دیئے۔ دادی نے مشورہ کئے بغیر بارات بلا لی تھی۔ ایک دن میں جہیز کا انتظام تو ہو نہیں سکتا تھا، صرف قرآن شریف مجھے باپ سے ملا جو میرے لئے دنیا کی تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے۔ جب بھی کوئی مصیبت آتی تو نفل اور قرآن شریف میرے کام آیا۔ پہلے میرے شوہر بہت ظلم کرتے تھے۔ جب سے ساس کا انتقال ہوا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ بچوں کو اور مجھے مارتے نہیں ہیں۔ وہ ایک مقدمہ میں پھنسے ہوئے ہیں، خدا انہیں بری کر دے۔

جواب: عشاء کی نماز کے بعد سو بار نَصْرُمِّنَ اللّٰہِ وَ فَتْحُٗ قَرِیْبُٗ پڑھ کر دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل کریں گے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی