Spiritual Healing

قد میں اضافہ

سوال:  میرا قد پانچ فٹ ہے جب کہ میری چھوٹی بہنوں کا قد مجھ سے زیادہ ہے۔ سگی بہنیں بھی میرا مذاق اڑاتی ہیں تو کمرہ میں دروازہ بند کر کے خوب روتی ہوں۔ مجھے قد میں اضافہ ہونے کی ترکیب بتا دیں۔

جواب: سوتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ بالکل سیدھی لیٹیں۔ ٹانگوں میں خم نہ آئے۔ اپنی والدہ صاحبہ اور بڑی ہمشیرہ سے کہہ دیں کہ سونے کی حالت میں آپ کی ٹانگیں مڑ جائیں تو وہ انہیں سیدھا کر دیا کریں۔ صبح ساگودانہ منقیٰ کو پانی میں پکا کر کھیر بنا لیں اور ناشتہ کھا لیا کریں۔ کم سے کم تین ماہ تک یہ کھیر روزانہ کھائیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی