Spiritual Healing

فوٹو اور مووی

سوال:  میں نے میٹرک Aگریڈ سے پاس کیا ہے۔ کالج میں پڑھنا چاہتی ہوں لیکن میرے والدصاحب راضی نہیں ہو رہے۔ وہ مجھے آٹھویں میں ہی کہہ رہے تھے کہ گھر بیٹھ جاؤ۔ مگر میں نے ضد کر کے میٹرک کر لیا ہے اور اب ریگولر کالج میں پڑھنا چاہتی ہوں۔

دراصل میرے والد صاحب آج کل مولوی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ایسے نہیں تھے مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔ مگر پتہ نہیں کونسا انقلاب آ گیا کہ ہم خاندان سے بھی کٹ گئے۔ نہ کسی شادی میں شریک ہو سکتے ہیں اور نہ کوئی خوشی کی تقریب اٹینڈ کر سکتے ہیں۔ کیونکہ وہاں فوٹو اور مووی بنتی ہے۔ پہلے ہمارا گھر روشن خیال تصور کیا جاتا تھا۔ ٹی وی وغیرہ تھا مگر سب بیچ دیا گیا۔ اب تو خود اعتمادی بھی ختم ہو گئی ہے۔ کلاس کی میڈم سے بھی بات نہیں کر سکتی۔ مجھے کوئی ایسی دعا بتا دیجئے کہ میرے ابو خوشی سے راضی ہو جائیں اور میں اپنی تعلیم مکمل کر سکوں۔

جواب: کسی طرح اگر آپ اپنے والد کو روحانی ڈائجسٹ چند ماہ پڑھوا لیں تو انشاء اللہ ان کے مزاج میں اعتدال اور توازن پیدا ہو جائے گا۔

رات کو سونے سے پہلے اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ اکتالیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر والد کا تصور کر کے دم کر دیا کریں۔ اپنی والدہ صاحبہ سے عرض کریں کہ صبح چائے یا پانی پر ایک مرتبہ یا ودود پڑھ کر دم کر کے پلا دیا کریں۔ تعلیم جاری رکھیں ریگولر نہ پڑھ سکیں تو پرائیویٹ امتحان دیں۔ اللہ کی طرف سے آپ کی مدد ہو گی۔

 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی