Spiritual Healing

عورت کی خوبصورتی

سوال:  بڑی امید کے ساتھ خط لکھ رہی ہوں کہ آپ نے جہاں اتنے سارے لوگوں کے مسئلے حل کئے ہیں یقیناً میرا مسئلہ بھی ضرور حل کریں گے۔

آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ بال عورت کی خوبصورتی ہیں۔ عورت کا حسن ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ پہلے میرے بال بہت گھنے اور لمبے تھے۔ اب کچھ عرصہ سے پتہ نہیں کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ یا پھر کیا بات ہے۔ میں جب بھی کنگھی کرتی ہوں میرے بال جڑوں سمیت گرتے ہیں جنہیں دیکھ کر میرا دل بہت خراب ہوتا ہے۔ مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں۔ میں ان کا بہت خیال رکھتی ہوں۔ اگر خدانخواستہ میرے بال اسی طرح گرتے رہے تو ایک دن میں گنجی ہو جاؤں گی۔ خواجہ صاحب! آپ کو خدا کا واسطہ میرے اس مسئلے کا حل ضرور بتائیں کہ بال گرنے بند ہو جائیں اور لمبے ہو جائیں ابھی کچھ دنوں پہلے آپ نے “آپ کے مسائل” میں ایک لڑکی کو حل بتایا تھا مجھے بھی بتا دیں۔

جواب: تلوں کے تیل میں سورج کی نیلی شعاعیں جذب کر کے رات کو روزانہ سوتے وقت سر میں مالش کریں۔ سر کسی بھی قسم کے صابن سے نہ دھوئیں۔


Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی