شکی شوہر
سوال: میری شادی کو گیارہ سال ہو گئے ہیں۔ شادی کے پہلے
دن سے لے کر آج تک میرے میاں مجھ پر شک کرتے ہیں۔ بات بات پر جھگڑتے ہیں۔ کبھی پیار
سے کوئی بات نہیں کی۔ میں ان کو کتنا ہی خوش کرنا چاہتی ہوں لیکن وہ زیادہ خفا ہو جاتے
ہیں۔ انہیں غیر عورتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ ایک رشتہ دار عورت کے سامنے میری بے حد بے
عزتی کرتے ہیں۔ آپ کوئی وظیفہ بتا دیں تا کہ میرے شوہر میرے ساتھ محبت سے رہیں اور
اس عورت کا خیال دل سے نکال دیں۔
جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو
سونے سے پہلے 41مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر بات کئے بغیر بستر پر چلی جائیں۔ آنکھیں بند
کر کے اپنے شوہر کا تصور کریں اور تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ جب آپ کے شوہر کا دل غیر
عورت کی طرف سے ہٹ جائے تو اس عمل کو ترک کر دیں۔