Spiritual Healing

شوہروں کی تربیت

سوال:  میرا ایک ہی بیٹا ہے۔ میری زندگی کا دارومدار اسی پر ہے کیونکہ جب یہ دو ماہ کا تھا تو اسی وقت مجھے طلاق ہو گئی تھی۔ اب یہ 12سال کا ہے۔ مگر اس کا حال یہ ہے کہ انتہائی ضدی ہے۔ ماں کو ماں نہیں سمجھتا اپنی مرضی چلاتا ہے۔ کسی کی اس کے دل میں عزت نہیں ہے۔ ہر وقت ہر کسی سے ناراض رہتا ہے۔ ہر وقت باہر رہتا ہے۔ میں نوکری کرتی ہوں اور سارا دن گھر سے باہر رہتی ہوں۔ میں روحانی علاج والا وظیفہ اس لئے نہیں کر سکتی کہ وہ رات کو ڈیڑھ بجے سوتا ہے۔

جواب: صبح فجر کی اذان کے وقت سرہانے کھڑی ہو کر ایک مرتبہ سورہ کوثر پڑھ دیا کریں۔ رات کو سوتے وقت کمرہ میں سبز بلب روشن رکھیں۔ روحانی ڈائجسٹ پڑھوایا کریں۔ بچوں، لڑکوں، لڑکیوں، شوہروں اور بیویوں کی اس رسالہ کے پڑھنے سے تربیت ہو جاتی ہے۔ ماشاء اللہ کتنے ہی نالائق بچے والدین کے لئے سعادت مند بن گئے ہیں۔ تعلیم کا شوق ان کے اندر پیدا ہو گیا ہے۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی