Spiritual Healing

شوہر کا تصور کریں

سوال:  میرے شوہر ہر وقت غصہ میں رہتے ہیں۔ جب بھی وہ گھر آتے ہیں تو کسی مقصد کے بغیر گھر میں جھگڑا شروع کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے گھر کا ماحول بڑا خراب ہو گیا ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ بتائیں جس سے ان کا غصہ کم ہو جائے۔ دوسرے کاروبار میں برکت اور مالی پریشانی کے لئے بھی بتائیں۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے ایک بار سورۃ کوثر پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کریں اور جب تصور قائم ہو جائے تو ان پر دم کر دیں۔ اس طرح ان کی غصیلی طبیعت اعتدال پر آ جائے گی۔ یہ عمل تین ماہ تک کریں۔

معاشی مسائل کے سلسلے میں آیت الکرسی کا وظیفہ پڑھیں۔ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41مرتبہ آیت الکرسی(عظیم) تک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی