Spiritual Healing

شرمندگی ہوتی ہے

سوال:  میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بغلوں سے بہت بدبو آتی ہے۔ میرے شوہر اور سسرال والے سب مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ اب میری ساس صاحبہ نے مجھے میکے بھیج دیا ہے کہ علاج کروا کے آؤ۔ میں نے اس بدبو کا علاج کروایا تھالیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔ سسرال میں بچے بھی مجھے ٹوکتے ہیں۔ اس بدبو کی وجہ سے میں شرمندگی کی زندگی گزار رہی ہوں۔ بابا جی! آپ کو قلندر بابا اولیاءؒ کا واسطہ جس طرح بھی ممکن ہو اگلے مہینے کے روحانی ڈائجسٹ میں مجھے اس مرض کا علاج ضرور بتائیں۔ میں ساری زندگی آپ کی احسان مند رہوں گی۔ آپ میرے روحانی باپ ہیں۔ مجھے اس مرض سے نجات دلایئے تا کہ میں آرام سے زندگی گزار سکوں۔

جواب: آپ کی آنتوں کے اندر جھلی میں ایک ایسی رطوبت پیدا ہو گئی ہے جو سڑنے کے بعد زہریلی ہو جاتی ہے۔ یہ تیزابیت جب بڑ ھ جاتی ہے تو دماغ کے اندر وہ خلیے جو بدبو اور خوشبو کی حس کو الگ الگ کرتے ہیں متاثر ہو جاتے ہیں۔ دماغ کے خلیے متاثر ہونے سے پسینہ بدبودار ہو جاتا ہے۔ بغلوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے۔ اس لئے بغلوں میں زیادہ کثافت جمع ہو جاتی ہے اور ہوا کے ساتھ بدبو بالوں میں پھیل جاتی ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ آپ رات کو سوتے وقت دودھ میں لکویڈ پرافین پئیں۔ گیارہ روز اور زیادہ سے زیادہ اکیس روز کا علاج بالکل کافی ہے۔ کھانوں میں ہر قسم کے گوشت اور انڈے سے پرہیز کریں۔ فریج میں رکھی ہوئی کوئی چیز استعمال نہ کریں۔ فریج میں رکھا ہوا پانی بھی نہ پئیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی