Spiritual Healing

سورہ لھب پڑھیں

سوال:  میری شادی کو آٹھ سال ہو گئے۔ شادی کے ابتدائی ایام بہت ہی خوشی سے گزرے ہیں۔ اللہ نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے۔ جس کے لئے میں ہر وقت شکر گزار رہتی ہوں۔ پچھلے کئی ماہ سے میرے شوہر کی حالت بڑی تکلیف دہ ہے۔ وہ بات بے بات مجھے ڈانٹتا رہتا ہے۔ کبھی کبھی مار پیٹ تک بات پہنچ جاتی ہے۔ میں اپنی طرف سے کوشش کرتی ہوں کہ کوئی کوتاہی نہ ہو۔ ہماری اس پریشان کن کیفیت سے ہمارے بچے بھی احساس بیزاری کا شکار ہیں۔ خدا کے لئے کوئی روحانی علاج بتا دیں کہ ہمارا گھر اجڑنے کے بجائے سکون کا مسکن بن جائے۔

جواب: جب آپ کے شوہر رات کو گہری نیند سو جائیں۔ تو ان کے سرہانے کھڑے ہو کر سورہ لہب پوری سورۃ پڑھ کر اپنے مقصد کے لئے اللہ سے دعا کریں۔ پوری سورۃ لہب کی تلاوت اتنی بلند آواز سے کی جائے کہ ان کی نیند خراب نہ ہو۔ محفل مراقبہ میں دعا بھی کی جائے گی۔

تمام ایسی خواتین کو یہ مسئلہ درپیش ہے اس عمل سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ عمل کی مدت اکتالیس دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی