Spiritual Healing

سورہ فلق پڑھا کریں

سوال:  خواجہ صاحب! میرے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں جب میں نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی کی تو حالت بہتر تھے۔ لیکن شادی کے چھ ماہ بعد اچانک میری بڑی بیٹی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ میرے شوہر بھی بہت بیمار رہتے ہیں۔ ایک بیماری دور نہیں ہوتی کہ دوسری بیماری شروع ہو جاتی ہے۔ میرے گھر میں ایک بیٹا اور ایک شوہر کمانے والے ہیں۔ لیکن آمدنی پوری نہیں پڑتی۔ چھوٹے بیٹے کو کھانا کھاتے ہی الٹی ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کو دکھایا تھا وہ کہتے ہیں کہ کوئی بیماری نہیں ہے۔ براہ کرم کوئی روحانی علاج تجویز فرما دیں۔

جواب: گھر میں روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان لوبان جلائیں۔ اور لوبان کی دھونی سارے گھر میں دیں۔ غذاؤں میں غلط قسم کی چکنائی اور بازار کا پسا ہوا نمک استعمال نہ کریں۔ صبح شام رات ایک ایک بار سورہ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود بھی پئیں۔ اپنے شوہر اور بچوں کو بھی پلائیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی