Spiritual Healing
اب قصہ یوں ہے کہ وہ عورت ان کو حاصل کرنے
کے لئے جادو کرواتی ہے تا کہ شوہر کو مجھ سے نفرت ہو جائے۔ میری حالت یہ ہے کہ میں
خون کے آنسو روتی ہوں۔ اور وہ بالکل بے حس ہو گئے ہیں۔ جادو کے توڑ کے لئے کافی بڑی
رقم خرچ کر چکی ہوں۔ مگر وقتی اثر ہوتا ہے۔ چند دن ذرا بہتر ہوتے ہیں۔ پھر اسی طرح
بدسلوکی کرنے لگتے ہیں۔ جب چھٹی ہوتی ہے اس کے ساتھ گھومنے کا پروگرام بنا لیتے ہیں۔
اور میرا دل روتا رہتا ہے مگر مجبور ہوں۔ ایک تو اجنبی ملک ہے۔ دوسرے بچوں کا مستقبل
سامنے ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ میرے شوہر کو اس عورت کے جادو سے مجھے اور میرے بچوں
کو بھی نجات دلا دیں۔ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔ جو کسی نے وظیفہ بتایا وہ بھی
کیا۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ اس عورت کی انتھک کوشش کے باوجود مجھے طلاق نہیں ہوئی۔
جواب: میں نے آپ کے مسئلہ پر بہت سوچ بچار
کیا ہے۔ شوہر میں یہ کمی ہے کہ ان کے اندر بیوی کے لئے ایثار نہیں ہے۔ اور آپ کی کوتاہی
یہ ہے کہ آپ شوہر کے حقوق پورے نہیں کرتیں۔ ان سے دور رہتی ہیں۔ آپ کے شوہر کے اندر
ابھی جذبات سرد نہیں ہوئے اور آپ نے اپنے اوپر جمود مسلط کر لیا ہے۔ ماشاء اللہ آپ
پڑھی لکھی ہیں۔ طویل عرصہ سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ آپ کے بچے ہیں۔ آپ نے کبھی اس بات
پر غور نہیں کیا کہ شوہر غیر عورت کے چکر میں کیوں پڑتے ہیں۔ اگر گھر میں پیٹ بھر خوش
ذائقہ روٹی سالن مل جائے تو آدمی باہر کھانا نہیں کھاتا۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنی
طبیعت میں سے خود ساختہ بوڑھے جذبات کو ختم کر کے شوہر کی عمر اور شوہر کے مزاج کے
مطابق اپنے اندر تبدیلی کریں اور سونے سے پہلے وضو کر کے 41بار سورہ اخلاص پڑھ کر دس
منٹ تک آنکھیں بند کر کے شوہر کا تصور کر کے دم کریں۔ اچھا لباس زیب تن کریں۔ منہ پہاڑ
سر جھاڑ بن کر نہ رہیں۔ شوہر کے کام خود کریں۔ مسئلہ یقیناً حل ہو جائے گا۔ سب سے بڑا
جادو شوہر کی خدمت اور دلجوئی ہے۔