Spiritual Healing

زبان پر سیاہ نشان

سوال:  میں ایک تعلیم یافتہ خاتون ہوں۔ اپنی بیماری کی وجہ سے عرصہ چار سال سے پریشان ہوں۔ علاج سے تھک کر آپ کی طرف رجوع کر رہی ہوں۔ امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔ میرے سینے پر دباؤ رہتا ہے اور سانس کھینچ کر لیتی ہوں۔ دم گھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ یہ شکایت بازار میں زیادہ رش، کسی تقریب میں، بند کمرے میں، ٹی وی دیکھتے وقت ہوتی ہے۔ کسی وقت بیٹھے بیٹھے سانس بند ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ گاڑی میں بیٹھنے اور شور کی آواز سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ میں مر جاؤں گی۔

ہونٹوں پر کالے دھبے اور زبان کے نیچے سیاہ نشانات ہیں۔ کلیجے میں درد رہتا ہے۔ کمزوری سے چکر بہت آتے ہیں۔ دن بدن شک کا غلبہ ہوتا جا رہا ہے۔

جواب: نظام ہضم خراب ہے۔ آنتوں میں تعفن جمع ہو گیا ہے۔ علاج بہت آسان ہے۔

ایک چھٹانک منقیٰ کے بیج نکال کر دودھ میں پکائیں۔ پکاتے وقت ایک چمچی زیتون کا تیل بھی ڈال دیں۔ جوش آنے پر منقیٰ کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔ یہ عمل اکیس دن تک کریں۔ اللہ کے کرم سے بیان کردہ ساری تکلیفیں ختم ہو جائیں گی۔ صحت یاب ہونے پر غریبوں مسکینوں کو کھانا کھلائیں۔ ان کی مدد کریں کہ

کر بھلا سو ہو بھلا

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی