Spiritual Healing
جواب: آپ کی ساری تکلیفوں کی بنیادی وجہ ناف
کا ہٹنا ہے۔ ناف جگہ پر آ جائے گی تو بیان کردہ ساری تکلیفیں ختم ہو جائیں گی۔ علاج
یہ ہے۔ دو تالے اس طرح بنائیں کہ ایک تالے میں دوسرے تالے کا کنڈا آ جائے ایسی ایک
شکل کاغذ پر بنا کر اسے موڑ کر تصویر بنا لیں۔ موم جامہ کر کے ڈوری کے ساتھ پیٹ پر
اس طرح باندھیں کہ تعویذ ناف کے اوپر رہے۔ نہانے دھونے کی صورت میں تعویذ بندھی رہنے
دیں۔ صحت ہونے پر حضرت محی الدین عبدالقادر جیلانیؒ کی روح کو ایصال ثواب کر دیں۔