Spiritual Healing
میرا بھانجہ جس کی عمر 12سال ہے۔ جب 2سال کا
تھا تو اسے بخار ہوا اور پھر طبیعت قدرے سنبھل گئی۔ مگر چند گھنٹوں کے بعد عجیب قسم
کا دورہ پڑا۔ اس کے ہاتھ پاؤں کھنچ گئے۔ آنکھیں الٹی ہو گئیں منہ سے جھاگ کی طرح کوئی
چیز نکلنے لگی اور یہاں تک کہ پیشاب بھی نکل گیا۔ یہ دورہ کوئی تین چار منٹ تک رہا۔
پھر طبیعت نارمل ہو گئی۔ اس کے بعد یہ بیماری چند دنوں کے بعد دوبارہ ہوئی اور پھر
تو گھنٹوں اور منٹوں کے بعد دورے پڑنے لگے۔ تعویذ اور دم وغیرہ کے علاوہ دوا بھی استعمال
کی گئی۔ یہاں تک کہ ہسپتال میں بھی زیر علاج رہا مگر افاقہ نہ ہوا۔ جب سے بیماری شروع
ہوئی ہے تب سے آج تک بچہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے خود
بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ بڑا نہیں ہوا۔ بلکہ دماغ وہی چھوٹے بچے کا ہے۔ ضدبہت کرتا
ہے اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو کاٹنے لگتا ہے جو کپڑا ایک بار پہن لیتا ہے۔ بار بار وہی
پہننے کی ضد کرتا ہے۔ ہر چیز کو سونگھ کر کھاتا ہے یعنی اس کی سونگھنے کی حس بہت تیز
ہے جو کام اس کے سامنے ایک دفعہ کر دیں کہتا ہے وہی دہراتے رہو۔
جواب: نو انچxبارہ انچ شیشے کے اوپر (شیشے سے مراد وہ شیشہ ہے جو الماریوں اور کھڑکیوں
میں لگتا ہے شیشے سے مراد آئینہ نہیں ہے) سرخ رنگ پینٹ کرا لیں اور اس شیشے کو بچہ
کو بار بار دکھائیں اور رات میں شیشہ دیکھنے کا وقفہ ڈھائی گھنٹے ہونا چاہئے۔ علاج
کی مدت پانچ مہینے ہے۔ ضروری ہے کہ بچے کو قبض نہ ہو۔ بچے کو جب بھی پانی کوئی مشروب
پینے کو دیں۔ ایک بار بِسْمِ اللّٰہِ اَلْرَحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ اَلْطَرَّقُ النَّاسُ
وَ الُا جِنَّتَہٗ وَالرُّوْحُ اَلْعِبَادُ اَالصَّالِحِیْنَ فِی اَلْکُوْنَپڑھ کر
دم کر دیا کریں۔ اعراب کے مطابق عربی تحریر صحیح پڑھنے کے لئے کسی عربی دان یا عالم
دین سے رجوع کریں۔