Spiritual Healing

دم گھٹتا ہے

سوال:  آج سے کوئی آٹھ دس مہینے پہلے میں بالکل ٹھیک تھی۔ لیکن آہستہ آہستہ پتہ نہیں مجھے کیا ہوتا جا رہا ہے۔ میں قرآن شریف پڑھنے بیٹھتی ہوں تو یوں لگتا ہے کہ میں صحیح الفاظ نہیں ادا کر رہی ، نہ جانے کتنی مرتبہ ایک ایک لفظ پڑھتی ہوں تو یہی خیال آتا ہے کہ غلط پڑھ رہی ہوں۔

نہ جانے کتنی مرتبہ ایک ایک لفظ پڑھتی ہوں۔ پہلے تو میں بیس منٹ میں سپارہ پڑھ لیتی تھی لیکن اب ایک گھنٹے میں بھی نہیں پڑھ سکتی۔ کہیں قرآن خوانی میں جاتے ہوئے بھی گھبراتی ہوں۔ نماز پڑھتی ہوں تو یہی خیال آتا ہے کہ غلط پڑھ رہی ہوں۔ سجدہ کرنا بھول گئی ہوں اور کبھی التحیات پڑھنا حالانکہ میں بہت دھیان سے پڑھتی ہوں۔ اس وجہ سے میں کتنی ہی مرتبہ بار بار نماز کی رکعتیں پڑھتی ہوں۔ لیکن آخر میں مجھے یقین نہیں آتا ہے۔ یہی لگتا ہے کہ غلط نماز پڑھی ہے۔ نماز بھی بہت بلند آواز میں پڑھتی ہوں تو سانس پھولنے لگتا ہے اور اگر آہستہ پڑھوں تو دم گھٹتا ہے۔

جواب: آپ صرف پانچ وقت کی نماز ادا کیا کریں۔ فی الحال قرآن پاک کی تلاوت نہ کریں۔ روزانہ نماز فجر سے پہلے آنکھ بند کر کے تصور کی آنکھ سے دو رکعت نماز ادا کریں۔ یعنی عالم تصور میں خود کو نماز کے ارکان ادا کرتے دیکھیں۔ اس کے بعد نماز فجر ادا کریں۔ یہ عمل صرف فجر سے پہلے کریں۔ اس کے علاوہ ہر وقت چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ اس ورد میں وضو اور پاکی کی قید نہیں ہے۔ بیس دن کے اندر آپ کی ذہنی الجھنیں دور ہو جائیں گی۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی