Spiritual Healing

خونی بواسیر

سوال:  4سال سے خونی بواسیر کا مرض ہے۔ جب سے یہ مرض لگا ہے اور بھی کئی بیماریاں لگ گئی ہیں۔ مقام خاص پر روزانہ کھولن ہوتی ہے۔ اندر ہی اندر آگ سی لگتی ہے جبکہ مرچیں ایک ذرا بھی استعمال نہیں کر رہی ہوں۔ ڈاکٹر حکیم کہتے ہیں معدے میں تیزابیت ہے۔ ڈھائی مہینے کے علاج کے بعد پھر تکلیف ہے۔

ہر ڈیڑھ مہینے کے بعد حلق میں تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ تھوک نگلنے سے یا حلق میں کوئی چیز ڈالنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حلق میں کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے۔

زبان میں بھی کبھی کبھی جلن ہو جاتی ہے۔ زبان پر انگلی پھیرو تو ابھری ابھری سی اور کٹی کٹی سی لگتی ہے۔

ہاتھ پیروں میں سنسناہٹ رہتی ہے۔ ہاتھ پیر بھاری اور من من بھر کے محسوس ہوتے ہیں۔

جواب: حبس ریاح، قبض، بند نزلہ اور معدے میں تیزابیت آپ کے امراض ہیں۔ اگر قبض کا صحیح علاج ہو جائے تو آدمی کی بیماریاں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی۔ لیکن علاج کسی تجربہ کار معالج کی نگرانی میں ہونا چاہئے۔ روحانی علاج یہ ہے۔

جب بھی آپ طہارت کریں الٹے ہاتھ کی بڑی انگلی سے استنجہ کریں اور زبان سے مانی فمیراً پڑھتی رہیں۔ علاج کی مدت چالیس روز ہے۔ اس کے ساتھ مادی علاج اور پرہیز بھی ضروری ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی