Spiritual Healing

خون کی کمی ہے

سوال:  پانچ سال سے ایام کی کمی کی شکایت ہے۔ شروع شروع میں تو میں نے اتنا غور نہیں کیا مگر بعد میں میرے جسم پر بال پیدا ہونے لگے۔ تین سال سے میں ایک عجیب سی کیفیت سے دوچار ہوں۔ میرے پورے جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں، ہلکی سی خارش ہوتی ہے پھر بہت سارے بال نکل آتے ہیں۔ یہ سوئیاں اس طرح سے چبھتی ہیں کہ گرمی کے موسم میں گرمی دانے انسان کو چبھتے ہیں یا یہ کہ کسی نے اچانک پن چبھو دی ہو اس سلسلے میں ڈاکٹروں اور حکیموں سے رجوع کیا کسی کی سمجھ میں نہیں آیا سب یہی کہتے ہیں کہ خون کی کمی ہے۔

جواب: نیلی شعاعوں کا تیل کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے۔ دائروں میں رات کو سوتے وقت اور صبح دس منٹ مالش کرائیں اس کے ساتھ ساتھ لیڈی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس کی ہدایت پر عمل کریں۔ رات کو سونے سے پہلے پندرہ منٹ جامنی رنگ کی روشنی کا مراقبہ کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی