Spiritual Healing
اگر گھر میں میری شادی کا ذکر ہوتا ہے تو میری
عجیب حالت ہو جاتی ہے۔ لگتا ہے کہ جان نکل جائے گی۔ بڑی مشکل سے خود پر کنٹرول کرتی
ہوں۔ مجھ سے خوشبو بھی کسی قسم کی برداشت نہیں ہوتی ہے۔ پہلے میرے خواب میں بہت خوبصورت
لڑکے آتے تھے۔ لیکن اب خدا کا شکر ہے کہ کوئی نہیں آتا۔ چلتے چلتے پتہ نہیں مجھے کیا
ہو جاتا تھا کہ میرا دماغ کھو جاتا تھا۔ تھوڑی دیر کے بعد پریشان ہو کر اپنے ساتھ امی،
بہن وغیرہ سے پوچھتی تھی کہ میں کہاں ہوں۔ لیکن آپ کا شکریہ جب سے میں نے آپ کے کہنے
پر عمل کیا ہے۔ ان باتوں سے نجات مل گئی ہے۔
جواب: جو عمل آپ کے لئے تجویز کیا گیا ہے اس
میں کمی کر دیں اس کے بجائے آپ ہر وقت یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ آپ ہر نماز کے بعد
100بار یا ودود پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ انشاء اللہ آپ کو مزید سکون ملے گا۔