Spiritual Healing

خوبصورت ہو جاؤں

سوال:  میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا رنگ بہت زیادہ سانولا ہے۔ کشش بالکل نہیں ہے۔ ہونٹ کالے اور موٹے ہو گئے ہیں۔ سردی ہو یا گرمی ہر وقت پھٹے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔ رشتہ دار لڑکیاں بہت گوری اور خوبصورت ہیں۔ گھر میں ہر وقت کسی نہ کسی خوبصورتی کی تعریف ہوتی رہتی ہے۔ میں کسی کے گھر یا کسی تقریب میں نہیں جاتی کیونکہ ہر کوئی گوری اور خوبصورت لڑکی کو پسند کرتا ہے۔ نہ معلوم میرا اس دنیا میں کیا بنے گا۔

میں حوروں سے ملاقات کا عمل کرنا چاہتی ہوں ۔ للہ مجھے اس عمل کی اجازت دے دیں۔

جواب: صبح فجر کی اذان کے فوراً بعد ایک سو بار درود شریف پڑھ کر آنکھیں بند کر کے مراقبہ کریں ، مراقبہ میں تصور کریں کہ “میں جنت میں ہوں” اور وہاں حوریں چل پھر رہی ہیں۔ ہر جمعرات کو پانچ روپے صدقہ کر دیا کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی