Spiritual Healing

خشکی ہو جاتی ہے

سوال:  میری جلد اتنی زیادہ خشک ہے کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی۔ سردیوں میں تیل اور گلیسرین لگانے سے بھی ٹھیک نہیں ہوتی ہے۔ میں ایک لڑکی ہوں۔ آپ میرا دکھ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ آج کل لڑکی خوبصورت ہو تو جلدی رشتے مل جاتے ہیں ورنہ میری طرح انتظار کرتی رہتی ہیں۔ میرے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں خشکی نہیں ہے۔ میری گردن ہاتھ پاؤں کالے ہیں اور بوڑھوں جیسی جھریاں ہیں اور چہرے پر بھورے بھورے تل ہیں جو کسی چیز سے نہیں جاتے۔ ناک چپٹی ہے۔ اپنی حالت پر رونا نہیں آئے گا تو کیا آئے گا۔ عظیمی صاحب! میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہوں۔ بہت سارے لوگ آپ کی دعا سے فیضیاب ہوئے ہیں میرے لئے بھی کچھ کیجئے۔

جواب: رات کو سوتے وقت، ایک چمچہ زیتون کا تیل دودھ میں پئیں۔ اور دن میں جسم پر ناریل کا تیل مالش کر کے نیم کے پتوں کے پانی سے غسل کریں۔ اللہ تعالیٰ فضل کریں گے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی