Spiritual Healing

حسن و خوبصورتی

سوال:  میری سہیلی کے جسم کے بالائی حصہ کا ابھار جو عورت کے حسن و خوبصورت کا نمایاں جزو ہے، نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کمی کی وجہ سے وہ احساس کمتری میں مبتلا ہے۔ شرم کی وجہ سے کسی معالج سے علاج بھی نہیں کرانا چاہتی۔ آپ کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے یہ کمی دور ہو جائے۔ صرف روحانی طریقہ علاج بتائیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔

جواب: پنیر کے اوپر سورہ والتین ایک بار پڑھ کر دم کر کے روزانہ کھالیا کریں۔ پنیر ہر اچھی بیکری پر مل جاتا ہے۔ اگر یہ نسخہ مہنگا ہو گا تو بنولہ کی گری پیس کر، دودھ میں پکاکر کھیر بنائیں اور یہ کھیر روزانہ رات کو کھانے کے بعد کھائیں۔ ایک مرتبہ کی خوراک دو تولہ بنولہ کافی ہے۔ اس علاج سے سینہ میں وہ غدود نشوونما پا جاتے ہیں جن کے اوپر عورت کی خوبصورتی کا انحصار ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی