Spiritual Healing

حادثہ نہ ہو جائے

سوال:  شادی کے بعد چند دن بھی نہیں گزرے تھے کہ گھر والوں نے لڑنا شروع کر دیا۔ شوہر ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کے مصداق خاموش تماشائی بنے رہے۔ شادی کے دوسرے دن پورے گھر کی جھاڑو دی اور سارے برتن دھوئے۔ بتایئے کوئی نئی دلہن سے ایسا سلوک کرتا ہے۔

اگر ہم میاں بیوی آپس میں ہنس بول لیتے ہیں تو ساس جلی کٹی باتیں سنانے لگتی ہے۔ ہر وقت میری برائی کرتی رہتی ہے۔ میرے شوہر کو چاہتی ہے اور مجھ سے جلتی ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے شوہر سے میری شکایتیں کرتی ہے کہ صابن دانی میں صابن نہیں رکھا، برتن دھوئے اور ایک پتیلی چھوڑ دی، میری زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے۔

جواب: آدھی رات گزرنے کے بعد دو نفل ادا کر کے مصلے پر بیٹھ کر 21بار سورہ اخلاص اور 21بار سورہ الکوثر پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائیں۔ آنکھ بند کر کے ساس کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ عمل کی مدت ایک ماہ دس دن۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی