Spiritual Healing

جوڑوں میں درد

سوال:  میں گذشتہ چار سال سے بیمار ہوں۔ بچے کی پیدائش کے بعد ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصہ میں درد شروع ہوا اور پھر جھٹکے سے لگنے لگے۔ کافی علاج کے بعد یہ جھٹکے تو ختم ہو گئے لیکن ریڑھ کی ہڈی میں درد دوبارہ شروع ہو گیا۔ یہ درد بڑھ کر شانوں اور انگلیوں کے جوڑوں میں بھی ہونے لگا ہے۔ گردن کے پٹھوں میں تناؤ اور جبڑوں میں اکثر کھچاؤ رہتا ہے۔ ہر وقت ہلکی نیند مسلط رہتی ہے جیسے کوئی نشہ آور چیز کھا لی ہو۔ زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے گردن کٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ علاج معالجے پر ایک کثیر رقم صرف کر چکی ہوں اور اب حالات مزید علاج کی اجازت نہیں دیتے۔

جواب: صرف ایک کام کیجئے وہ یہ کہ آئندہ ٹھنڈا پانی پینا بالکل بند کر دیجئے۔ جب بھی پانی پئیں نیم گرم پئیں۔ کلی شفاء کے لئے صرف یہی علاج کافی ہے۔ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں افاقہ شروع ہو جائے گا اور انشاء اللہ 2ماہ میں تکالیف سے نجات مل جائے گی پھر بھی یہ علاج(پرہیز) ایک سال تک جاری رکھئے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی