Spiritual Healing

تین کیلے

سوال:  بابا جی میں بچپن سے بیمار رہتی ہوں بچپن سے لیکیوریا کی بیماری ہے۔ منہ اور بغلوں سے بہت بدبو آتی ہے۔ ان تینوں امراض کا دنیا جہاں کا علاج کروایا۔ ہر قسم کے ڈاکٹروں، حکیموں، لیڈی ڈاکٹروں سے علاج کروایا۔ لیکیوریا کے ٹیکے لگوائے۔ منہ اور بغلوں کی بدبو کےلئے حکیموں سے علاج کروایا۔ تعویذ دھاگے بھی لئے ہر قسم کے علاج کروانے کے باوجود یہ بیماریاں ختم نہیں ہوئیں۔ پیروں، فقیروں اور اللہ والے لوگوں سے بھی رجوع کیا مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی۔ ان بیماریوں کی دوائیں کھا کر میرا چہرہ دانوں سے پک گیا ہے۔

جواب: سبز شعاعوں کا پانی صبح، شام نیلی شعاعوں کا پانی۔ ناشتہ کے ایک گھنٹہ کے بعد اور سوتے وقت زرد شعاعوں کا پانی۔ دونوں وقت کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے۔ 2ماہ تک سرخ مرچ، انڈا، گرم مصالحہ ہر قسم کے گوشت سے مکمل پرہیز کریں۔ صرف ترکاریاں اور دالیں کھائیں۔ روزانہ رات کو کھانے کے بعد تین عدد اچھے قسم کے کیلے کھائیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی