Spiritual Healing
جواب: پڑھائی میں دل نہیں لگتا۔ تو سبق کس
طرح یاد ہو گا۔ آپ کے لئے میرا مشورہ ہے کہ غیر ضروری باتیں سوچنا چھوڑ دیں۔ حقیقت
یہ ہے کہ دنیا میں سب باتیں مزاج کے مطابق نہیں ہوتیں۔ کامیاب زندگی گزارنے کے لئے
انسان کو اچھا برا سب کچھ سہنا پڑتا ہے۔ ناول اور افسانوں کی ہیروئن بننے کی بجائے
زندگی کی تلخ و شیریں حقیقتوں سے سمجھوتہ کر لیجئے۔ مسئلہ خود بخود حل ہو جائے گا۔