تفصیلات
سوال: میرا لڑکا کئی سال سے بہکی بہکی باتیں کرتا ہے ہم
نے اس کا علاج کرایا 5سال ٹھیک رہا اور پھر ویسا ہی ہو گیا۔ کہتا ہے کہ میرا دل کرتا
ہے اور ہر وقت روتا رہتا ہے۔ میرا جوان لڑکا ہے اور وہ بہت ہی اچھا لڑکا ہے۔ پڑھائی میں ہمیشہ اول آیا کرتا ہے۔ اب اس کے سب ساتھی اچھی اچھی
جگہ کام کر رہے ہیں اور یہ پیچھے رہ گیا ہے۔ وہ لندن میں رہتا ہے اور دور ہونے کی وجہ
سے بھی میں ہر وقت پریشان رہتی ہوں۔ براہ کرم مجھے کوئی دعا بتایئے اور اگر دوا ہو
تو وہ بھی تا کہ وہ ٹھیک ہو جائے، میں آپ کی بہت ممنون و مشکور ہونگی۔
جواب: رات کو بعد نماز عشاء اول آخر گیارہ
مرتبہ درود شریف کے ساتھ 100مرتبہ یَا
بَدِیْعُ پڑھ کر لڑکا تصور کر کے پھونک مار دیں۔ دوسرے
لڑکے کو صبح و شام تھوڑے سے پانی پر ایک بار یَا عَلِیْمُ پڑھ کر دم کر دیں۔ اس عمل کی مدت 90یوم ہے۔