Spiritual Healing

بے اولاد بہنوں کے لئے

سوال:  میں اپنی ان دکھی بہنوں کا علاج کرنا چاہتی ہوں جو اولاد کے لئے ترستی ہیں اور اولاد نہ ہونے کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہو رہی ہے۔ اس لئے مجھے کوئی وظیفہ یا دوا جس سے بے اولاد بہنوں کے دکھ کا مداوا ہو سکے عنایت فرمائیں تا کہ میں دکھی انسانیت کے کام آ سکوں۔ خداوند کریم آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے اور آپ کا یہ سلسلہ فیض ہمیشہ جاری رہے۔ آمین

جواب: بانجھ پن کا علاج یہ ہے کہ نیلی شعاعوں کا تیل کمر میں، ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے، دائروں میں رات کو اور صبح کو دس دس منٹ مالش کریں۔ تیل تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے:

ایک نیلے رنگ کی شیشے کی بوتل کو اچھی طرح صاف کر کے اس میں کچی گھانی کا خالص السی کا تیل بھر لیں۔ اگر نیلی بوتل نہ ملے تو پکی شیشے کی سفید بوتل پر چاروں طرف نیلے رنگ کا ٹرانسپیرنٹ کاغذ لپیٹ دیں اور اس میں بوتل کو چالیس یوم تک روزانہ چار چھ گھنٹے کھلی دھوپ میں رکھیں۔ اگر اس عرصہ میں بارش آ جائے یا بادل چھا جائیں تو یہ دن شمار کر لیں اور چالیس روز کے بعد اتنے دن مزید دھوپ میں رکھ کر یہ کورس پورا کر لیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی