Spiritual Healing

بہنوں کی شادی نہیں ہوتی

سوال:  ہم چار بہنیں ہیں اور ہم چاروں میں سے کسی کی بھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ سب سے بڑی کی عمر تقریباً 33یا 34سال ہو گی۔ جبکہ میری عمر24یا 25سال ہے۔ ہم سب تعلیم یافتہ ہیں۔ دو بڑی بہنیں بی اے اور ایک ایم اے ہیں اور میں ایم ایس سی کر رہی ہوں۔ شکل و صورت بھی بری نہیں ہے۔ گھر کے حالات بھی خدا کا شکر ہے اچھے ہیں۔ ہم لوگوں کی وجہ سے ہمارے امی ابا اور بھائی بہت پریشان رہتے ہیں۔ امی نے مولوی صاحب کو مسئلہ بتایا وہ کہتے ہیں کہ کسی نے لڑکیوں کے رشتوں کی بندش کی ہوئی ہے۔ بتایئے کیا یہ بات سچ ہے اگر سچ ہے تو مہربانی کر کے ہم لوگوں کو اس کی کاٹ بتا دیجئے تا کہ ہم سب کی مشکل آسان ہو۔ ہم لوگوں سے اپنے گھر والوں کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی۔

جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے آپ سب بہنیں الگ وضو کر کے مصلیٰ پر بیٹھ کر ایک سو مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالَہُ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ وظیفہ کی مدت 90دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لئے جائیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی