Spiritual Healing

بچہ دن بھر روتا رہتا ہے

سوال:  میری بڑی بیٹی کو ام الصبیان کا مرض ہے اس کے تین بچے مر گئے۔ بظاہر بچہ بہت تندرست ہے مگر کبھی کبھی رات کو اور کبھی دن کو روتا رہتا ہے۔ میری بہن نے ایک کالے کلوٹے شخص کو دیکھا جو اس سے دس روپے مانگ رہا تھا وہ سمجھتی ہے کہ کوئی جن یا بھوت ہے جو بچے کو ڈراتا ہے جس کی وجہ سے بچہ روتا ہے۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے بچہ رونا بند کر دے اور سکون سے سو سکے۔

جواب: کتاب روحانی علاج میں سے ام الصبیان کا تعویذ لکھ کر نیلے رنگ کے کپڑے میں سی کر گلے میں ڈالیں رات کو جب گہری نیند سو جائے ایک باربِسْمِ اللّٰہِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالَہُ یَابَدِیْعُ الْعَجَاءِبُ بِالْخَیْر یَابَدِیْعُ پڑھ دیا کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی