Spiritual Healing
خواجہ صاحب! خدا کے واسطے اپنی اس دکھیا بیٹی
کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت دے۔ اب تو اتنے پیسے بھی نہیں کہ ڈاکٹروں کو دوں۔
میں نے ہومیوپیتھک، ایلوپیتھک اور حکیم کوئی در نہیں چھوڑا مگر مجھے صحت نہیں ہوئی۔
میرے پٹھوں میں بھی کھچاؤ بہت ہے اور خون کی کمی ہے۔
میرا یا میرے ماں باپ یا شوہر کا کوئی مرشد
نہیں ہے۔ خدارا مجھے راستہ دکھائیں۔ میں نماز کی پابندی کے ساتھ آیت الکرسی، درود شریف،
کلمہ شریف پڑھتی اور ذکر الٰہی کرتی رہتی ہوں۔ ہمارے کاروبار گھاٹے میں ہیں۔ بچے بھی
بیمار رہتے ہیں۔ سب سے زیادہ پریشانی مجھے اپنی بیماری سے ہے۔ جب میری صحت ہی ٹھیک
نہیں تو گھر کا کام کیا کروں۔ بعض دفعہ تو کھانا بھی نہیں پکتا ہے۔
جواب: آپ کو گیس اور حبس ریاح کا مرض لاحق
ہے۔ اس کا علاج مشکل نہیں ہے۔ چکنائی، باسی چیزوں اور فرج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز
کریں۔ صبح نہار منہ ایک چٹکی کلونجی پر بارہ مرتبہ ریاحین ماء پڑھ کر دم کر کے کھائیں۔
روزانہ رات کو کھانا کھانے کے بعد ٹہلا کریں۔ صبح کے وقت ہلکی ورزش کریں۔ گھر میں “پوچا”
لگائیں صرف پانچ وقت نماز ادا کریں۔ زیادہ وظائف نہ پڑھیں۔