بات بات پر رونا آتا ہے
سوال: میری عمر تقریباً 13سال ہے اور ساتویں جماعت کی طالبہ
ہوں۔ میں تقریباً تین مہینوں سے بیمار ہوں۔ میری دونوں ٹانگوں میں درد ہوتا ہے اور
سر،کمر اور پیٹ میں بھی بہت کمزور ہو رہی ہوں۔ بھوک بھی نہیں لگتی۔ دل چاہتا ہے کہ
بستر پر لیٹی رہوں۔ زیادہ چلا بھی نہیں جاتا۔ ہر بات پر رونا آتا ہے۔ علاج سے کوئی
فرق نہیں پڑتا۔ مجھے ایسی دوا یا دعا بتا دیجئے جس سے میں بالکل ٹھیک ہو جاؤں۔ میری
طبیعت کی وجہ سے میرے گھر والے بھی بہت پریشان ہیں۔
جواب: رنگ و روشنی سے علاج کے طریقے پر زرد
رنگ کا پانی تیار کر کے ہر کھانے سے پہلے 2,2اونس پیا کریں۔ صبح نہار منہ ایک پیالی
پانی بہت ہلکا گرم پی لیا کریں۔ اس پانی پر گیارہ مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دم
کر دیا کریں۔