Spiritual Healing
نمازیں پابندی سے پڑھتی تھی اور تلاوت بھی
بہت کیا کرتی تھی۔ مگر بعد میں ایسا وہم ہو گیا کہ جس چوکی پر بیٹھ کر وضو کرتی اسے
بار بار دھوتی۔ وضو کا لوٹا بھی بار بار دھوتی۔ یہاں تک کہ سارا دن گزر جاتا۔ تھک جاتی
مگر روتی رہتی ہے کہ یہ پاک ہی نہیں ہوتا۔
اب عالم یہ ہے کہ سارا دن ہاتھ دھوتی رہتی
ہے اور تولیے بدلتی رہتی ہے۔ اس کے باوجود ہاتھ پاک نہیں ہوتے۔ اپنے ہاتھوں سے کھانا
کھاتی ہے، نہ کسی کپڑے کے ساتھ چھونے دیتی ہے۔ بات بے بات ناراض ہو جاتی ہے اور پھر
دوا بلکہ کھانا بھی چھوڑ دیتی ہے۔
آج کل نظر بالکل ختم ہو چکی ہے، ٹٹول ٹٹول
کر چلتی ہے۔ اگر کوئی رشتہ دار پیار کرے یا بستر پر بیٹھ جائے تو اس کے جانے کے بعد
کپڑے اور بستر بدلواتی ہے۔ جس وقت زیادہ تکلیف ہو جاتی ہے اس وقت جن اور پریاں نظر
آتی ہیں۔ گھر والوں کے چہرے بدصورت نظر آتے ہیں۔ تمام ماہر ڈاکٹروں کے زیر علاج رہ
چکی ہیں۔ بجلی کے شارٹ بھی لگوائے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
جواب: یہ مرض ایک دماغی مرض ہے جو ورثہ میں
منتقل ہو سکتا ہے۔ والدہ یا نانی سے یا والد اور داداسے۔ اس مرض میں خون کے اندر شوگر
بڑھ جاتی ہے۔ ابتداء میں اگر توجہ نہ دی جائے تو اس کا اثر دماغ اور آنکھوں پر شدید
ہو جاتا ہے اور رفتہ رفتہ بینائی ختم ہو جاتی ہے۔ خون میں شوگر کی زیادتی کے ساتھ ساتھ
اگر نمک کی مقدار بڑھ جائے تو وہم عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔ یہ سب ان خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ
سے ہوتا ہے جو عضلات اور پودے اعصابی نظام کو کنٹرول کرتے ہیں۔ زیادہ تر یہ پیدائشی
نقص کی بناء پر ہوتا ہے۔ اب اس کا علاج یہ ہے کہ دیسی ادویات استعمال کرائی جائیں جو
خون میں شوگر کو نارمل کر دیں۔
تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زعفران اور عرق گلاب سے لکھ کر ایک پلیٹ صبح، ایک شام، ایک رات کو پانی سے دھو کر پلائیں۔ چالیس روز تک، مایوس نہ ہوں۔ دعا اور دوا کے اصول پر مادی علاج بھی جاری رکھیں۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
۸۱ |
۸۱ |
۸۱ |
۸۱ |
۸۱ |
۸۱ |
۸۱ |
۸۱ |
۸۱ |
یا حی یا قیوم |
یا حی یا قیوم |
یا حی یا قیوم |