Spiritual Healing

اندھی محبت

سوال:  میری عمر 14سال ہے اور ساتویں جماعت کی طالبہ ہوں۔ مجھے اپنے خالہ زاد بھائی سے گہری محبت ہو گئی ہے۔ خالہ زاد بھائی مجھ سے عمر میں 12سال بڑے ہیں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں ان سے شادی کرنے کی حد تک محبت کرتی ہوں۔ میری شادی ہونے میں تقریباً چھ سات سال کا وقت لگے گا۔ میں یہ سوچ کر پاگل ہو جاتی ہوں کہ اتنا عرصہ کیسے گزاروں۔ اس سوچ کی وجہ سے میرے سینے میں درد ہونے لگتا ہے۔ کسی طرح کی بھی دوا کھانے سے درد ختم نہیں ہوتا۔ میں نہ تو کوئی وظیفہ چاہتی ہوں نہ کوئی عمل پڑھ سکتی ہوں ، مجھے تو صرف ایسا علاج بتا دیں کہ شادی ہونے تک دل قابو میں رکھ سکوں اور سینہ میں درد نہ ہو کیونکہ میں محبت میں بالکل اندھی ہو چکی ہوں۔ اور میری محبت سچی اور پاک ہے۔

جواب: کھانوں میں نمک کی مقدار کم کردیں۔ صبح، دوپہر اور رات ایک ایک چمچہ شہد پر تین بار بسم اللہ شریف کے ساتھ یَاحَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیءٍ یَا حَییُّ بَعْدَ کُلِّ شَیءٍ پڑھ کر دم کر کے کھائیں کم سے کم چالیس روز تک۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی