Spiritual Healing
ان دنوں باجی حاملہ تھیں۔ اس تھپڑ کے کچھ دن
بعد ابارشن ہو گیا۔ اس کے بعداللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے باجی کو پھر دو ماہ بعد امید
دکھائی دی۔ مگر پھر فوراً ہی ابارشن ہو گیا۔ پھر دوبارہ ہسپتال دکھایا۔ انہوں نے ایڈمٹ
کر لیا اور باجی بہت کمزور ہو گئیں لیکن کوئی بیماری سمجھ میں نہیں آئی۔
اور جب تیسری دفعہ اللہ تعالیٰ کے رحم سے امید
سے ہوئیں تو ان کو بہت تکلیف ہوئی۔ دن میں تیس تیس چالیس چالیس دفعہ الٹیاں آتی ہیں۔
پانی تک ہضم نہیں ہوتا تھا۔ ایسے لگتا تھا جیسے کوئی دل نوچ رہاہے۔ پھر ہمیں کسی نے
بتایا کہ ان کو سکھر لے جائیں۔ وہاں ایک روحانی بزرگ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی گندی
چیز کا سایہ ہے۔ انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ تک علاج کیا اور باجی بالکل ٹھیک ہو گئیں
اور اللہ نے ایک چاند سی بیٹی عطا کی۔
اب پھر باجی امید سے ہیں۔ دوسرا ماہ جا رہا
ہے اور اب پھر وہی حالت بلکہ اس سے بھی بدتر حالت ہو گئی ہے۔ باجی نہ اٹھ سکتی ہیں،
نہ بیٹھ سکتی ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے کوئی دل نوچ رہا ہے اور دل کو دبایا ہوا ہے۔ سارا
دن طبیعت خراب رہتی ہے۔ نہ کچھ کھاتی ہیں اور نہ پیتی ہیں۔ کئی جگہ سے علاج کروا چکے
ہیں مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
براہ کرم ہماری داد رسی فرمائیں۔ آپ کے لئے
دعا گو رہیں گے۔
جواب: مندرجہ ذیل ام الصبیان کا تعویذ چکنے
کاغذ پر لکھ کر نیلے کپڑے میں سی کر اپنی باجی کے گلے میں ڈال دیں۔ ہر جمعرات کو دو
روپیہ خیرات کریں اور ہر ہفتہ میں ایک بار کپڑے کے خول سے نکالے بغیر تعویذ کو لوبان
کی دھونی ضرور دیں۔
|