Spiritual Healing

الٹی تصویر

سوال:  میں خدا اور رسولﷺ کو حاضر ناظر جان کر سچ لکھ رہی ہوں۔ میرا شوہر مجھے ہر طرح سے دکھ دیتا ہے، منہ سے بولنے بھی نہیں دیتا۔ اچھی بات پر بھی گالیاں بکتا ہے۔ کسی سے آنکھ اونچی کر کے بات نہیں کرنے دیتا۔ اولاد سے بھی ایسا سلوک کرتا ہے جیسے سوتیلے بچے ہوتے ہیں۔ اڑوس پڑوس میں بھی کسی سے تعلقات نہیں رکھنے دیتا۔ ماں کے گھر کا دروازہ بھی میرے لئے کھلنے نہیں دیتا۔ میری کسی معاملے میں طرفداری کے لئے گونگا بنا رہتا ہے۔ آٹھ سال سے اسی طرح گاڑی چل رہی ہے۔ بچے اور میں عاجز آ چکی ہوں۔ خدا کے لئے کوئی ایسا عمل یا علاج بتلائیں کہ یہ شخص بدل جائے۔ مجھے قید میں سمجھ کر آزادی دلائیں۔

جواب: آپ اپنے شوہر کو x1210انچ کا ایک فوٹو بنوالیں اور اسے فریم کروا لیں۔ اس فوٹو کو الٹا کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں محفوظ رہے۔ الٹا سے مراد یہ ہے کہ سر نیچے اور دھڑ اوپر ہو۔ آپ کے شوہر یا کوئی اور تصویر کو سیدھا کر دیں تو کوئی حرج نہیں آپ پھر الٹا دیں۔ جب تک آپ کے شوہر کا رویہ آپ سے درست نہ ہو جائے فوٹو اسی طرح رکھیں اور پانی، چائے اور کھانے پر ایک بار یَاوَدُوْدُ پڑھ کر دم کر دیں۔

نوٹ: خصوصی اجازت کے بغیر کوئی صاحب یا صاحبہ یہ عمل نہ کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی