اللہ کے در سے اولاد چاہئے
سوال: بعد سلام کے عرض ہے کہ میری شادی کو ساڑھے چار سال
ہو گئے ہیں لیکن اولاد سے محروم ہوں۔ ڈاکٹری تشخیص کے مطابق میری ایک ٹیوب بند ہے۔
میرے شوہر کی رپورٹ صحیح ہے۔ میں اپنا طبی علاج بھی کروا رہی ہوں۔ چاہتی ہوں کہ ساتھ
ہی ساتھ روحانی علاج بھی کروں۔ میرے شوہر کو جنون کی حد تک اولاد کا شوق ہے اور اب
انہوں نے مجھ پر توجہ دینا بھی کم کر دیا ہے، نہ ہی میری کوئی ضرورت پوری کرتے ہیں۔
میں ایک اسکول میں پڑھا کر اپنا خرچ پورا کرتی ہوں۔ میں آپ سے التجا کرتی ہوں کہ مجھے
کوئی وظیفہ پڑھنے کے لئے بتا دیں جس سے میری گود بھر جائے اور میر اگھر آباد رہے۔ میرے
شوہر کوئی بھی وظیفہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
جواب: رات کو عشاء کے بعد یا صبح فجر کی اذان
کے بعد، فجر کی نماز سے پہلے 300بار اِلَّا اللّٰہُ کُلِّ شیٍء مُّحِیْطَ پڑھ کر پیٹ
پر دم کریں اور دعا کریں۔ نیلی رنگ و روشنی کا تیل کمر کے جوڑ جو کولہوں کے درمیان
ہوتاہے، دائروں میں صبح اور رات کو دس دس منٹ مالش کروائیں۔ روزانہ کھانوں میں میتھی
کا ساگ کھائیں۔ پرہیز کسی چیز کا نہیں ہے۔ البتہ اچار اور چکنائی سے پرہیز کریں۔ ہر
جمعرات کو پانچ روپے صدقہ کر دیا کریں۔