اللہ خوبصورت ہے
سوال: میرا بھی ایک مسئلہ ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کر دیں۔
دراصل آپ کی یہ بیٹی جس کا ایک کان چاند گرہن کی وجہ سے بچپن میں کٹ گیا تھا، جب سے
بڑی ہوئی ہے احساس کمتری کا شکار ہے۔ ہر وقت اپنے آنے والے مستقبل سے خوفزدہ رہتی ہے۔
دل چاہتا ہے کہ خود کشی کر لوں۔ لیکن اندھیرے میں اس بیٹی کو روشنی دکھائی دی۔ مہربانی
کر کے اس بیٹی کے لئے کچھ بتا دیجئے تا کہ احساس کمتری ختم ہو جائے۔ اس دکھی دل بیٹی
کا خط نظر انداز مت کیجئے گا۔
جواب: رات کو سوتے وقت 100بار درود شریف
100بار اَللّٰہُ جَمِیْلٌ وَ یُحِبُّ الْجَبَالَ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے مراقبہ کریں۔
مراقبہ میں یہ تصور کریں کہ آپ عرش کے نیچے اللہ کے حضور سجدہ میں ہیں۔ یہ مراقبہ روزانہ
پندرہ منٹ تک کریں۔ 90دن کے بعد تفصیلات لکھ دیں۔