Spiritual Healing
جواب: کتاب روحانی علاج میں گدی اور کمر درد کا علاج کے عنوان سے جو علاج شائع
ہوا ہے اسے تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زعفران اور گلاب سے لکھ کر، نیلی شعاعوں
کے پانی دو دو اونس سے دھو کر صبح شام پئیں۔ رات کو سوتے وقت بستر میں لیٹ کر 100بار
یا اللہ یا رحمٰن پڑھ کر آنکھیں بند کر کے سبز روشنی کا مراقبہ کریں۔ خیال رہے کہ کسی
بھی حال میں قبض نہ ہو۔ قبض اگر ہو تو رات کو سوتے وقت ایک ٹیبل اسپون زیتون کا تیل
پی کر اوپر سے دودھ پی لیں۔ یہ علاج بلاناغہ چالیس دن تک کریں۔ راولپنڈی مراقبہ ہال
سے رجوع کریں۔ پتہ یہ ہے۔ مراقبہ ہال، قاضی مارکیٹ، مریڑ حسن، راولپنڈی۔ موت کی دعا
نہ مانگیں۔ صحت کی دعا کیا کریں اور ہر جمعہ کو سوا پانچ روپے اپنا صدقہ نکال دیا کریں۔