Spiritual Healing
جواب: کل کیا ہو گا اس کا صحیح علم تو اللہ
تعالیٰ کو ہے اور اللہ تعالیٰ کو یہ قدرت بھی ہے کہ وہ جو چاہیں کریں۔ میں نے آپ کے
لئے استخارہ کیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شادی نہیں ہو سکے گی۔ آپس میں اس قدر
غلط فہمیاں پیدا ہو چکی ہیں جن کا تدارک محال نظر آتا ہے اور پھر خاندانی وقار بھی
آڑے آ رہا ہے اور آتا رہے گا لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہیں وہ جب چاہیں اور
جو چاہیں کر سکتے ہیں ہر نماز کے بعد ایک سو ایک مرتبہاِنَّ اللّٰہَ عَلیٰ کُلِّ شَءٍی
قَدِیْرُ پڑھ کر دعا کریں۔ دعا میں اتنی طاقت ہے کہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جاتے ہیں۔
دعا ہی ایک ایسا واسطہ ہے جس میں خالق اور مخلوق کا براہ راست رابطہ قائم ہوتا ہے۔
اس میں نیکو کار ور گناہ گار کا کوئی امتیاز نہیں ہے۔ دعا میں سب برابر ہیں۔ بس شرط
یقین اور ایمان کی ہے۔