یونانی علاج
سوال: میری عمر تقریباً چوبیس سال ہے۔ میرے چہرے پر دانے
بہت زیادہ ہیں۔ تقریباً چھ سال ہو گئے ہیں۔ پہلے سرخ رنگ کے موٹے موٹے دانے نکلتے ہیں
پھر ان میں پیپ پڑ جاتی ہے۔ جس کے بعد سیاہ داغ پڑ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیل بھی بے
تحاشا ہیں۔ ناک اور گال تو کیلوں سے بھرے پڑے ہیں۔ ماتھے اور ٹھوڑی پر بھی ہیں۔ دانوں
اور کیلوں کی وجہ سے مسام کھل گئے ہیں۔ اور چہرہ بہت بدنما لگتا ہے۔ رنگ بھی پیلا زرد
ہے۔ صحت کمزور ہے۔ اس تکلیف کی وجہ سے میں شدید احساس کمتری کا شکار ہوں۔ کہیں آنے
جانے میں بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔ دوسروں کی صاف ستھری جلد اور اچھی صحت دیکھ کر رشک
آتا ہے۔
جواب: چہرہ پر داغ اس لئے پڑتے ہیں کہ آپ دانوں
کو توڑ کر پیپ نکالتی ہیں۔ ایسا کریں کہ دانے نکلتے ہیں تو نکلنے دیں۔ دانوں کو توڑ
کر پیپ نہ نکالیں خود بخود پیپ نکلتی ہے تو داغ نہیں پڑتے۔
زیادہ
کمزوری کی وجہ لیکوریا کا مرض ہو سکتا ہے کسی اچھے معالج سے لیکوریا کا علاج کرائیں۔
یونانی علاج مفید رہے گا۔ کھانوں میں پرہیز کرنے سے چہرہ پر سے دانے از خود ختم ہو
جائیں گے۔ اس سے اپنے لئے غذا کا چارٹ بنوا لیں۔