Spiritual Healing
میرا نکاح ہو گیا ہے۔ رخصتی چند مہینوں میں
ہونے والی ہے۔ خواہش ہے کہ اس سے پہلے نسوانی حسن میں اضافہ ہو احساس کمتری سے نجات
مل جائے۔ جسامت اور ہڈیاں مناسب ہو جائیں۔ کوئی روحانی علاج بتائیں کیونکہ خرچہ کرنے
کی استطاعت نہیں ہے۔
خوش بھی نہیں رہتی بس پریشانی سی لگی رہتی
ہے۔ ہر وقت افسردہ خیالات ستاتے ہیں۔ خود ہی بنتی رہتی ہوں اور پریشان ہوتی رہتی ہوں۔
میں نے اتنے ڈھیر سارے مسائل تو لکھ دیئے ہیں۔ امید ہے کہ آپ جلد ہی کوئی روحانی علاج
تجویز فرمائیں گے اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔
جواب: رات کو سوتے وقت 100بار یا مصور پڑھ
کر دس منٹ تک نیلی روشنی کا مراقبہ کیا کریں۔ شادی کے بعد انشاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے
گا۔ فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔