Spiritual Healing

ہزاروں دکھ

سوال:  کچھ عرصہ پہلے ہمارے گھر میں جھگڑے شروع ہوئے۔ شروع شروع میں میرے شوہر اپنے بھائی بہنوں سے لڑتے تھے اور بعد میں مجھ سے لڑنا شروع کر دیا۔ گھر کی حالت بہت خراب ہو گئی تھی۔ میرے بھائی بہنوں نے بھی میرے شوہر سے لڑنا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے میری گھریلو زندگی تباہ ہو کر رہ گئی۔ شوہر کا دماغ چڑچڑا ہو گیا۔ باتوں باتوں پر لڑائی کرتا ہے۔ کبھی وہ جن بھوت اور جادو کی باتیں کرتا ہے۔ گھر میں ایک عجیب خوف و ہراس کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ زندگی میں لطف نہیں اپنے آپ کو لاش محسوس کرتی ہوں۔ بابا جی! آپ کی وجہ سے ہزاروں دکھوں کا علاج ہوتا ہے میں بھی آپ کی بیٹی آپ کے در پر حاضر ہوئی ہوں۔ امید ہے کہ مایوس نہیں کریں گے۔

جواب: ہر وقت یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ شوہر کو جب بھی پانی پلائیں۔ ایک بار یا ودود پڑھ کر پلائیں۔ ایک پاؤ لوبان لے کر موٹا موٹا پیس لیں اور اس کے اوپر 100مرتبہ سورہ فلق پڑھ لیں۔ یہ لوبان عصر اور مغرب کے درمیان چالیس دن تک جلائیں۔ انشاء اللہ آپ کو اس مشکل سے نجات مل جائے گی۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی